کورونا کا شکار نادیہ حسین کی طبیعت میں بہتری

اب بخار نہیں ،کمزوری بھی زیادہ محسوس نہیں ہورہی، لوگ ’برائے مہربانی ویکسین لگوائیں ، اس سے مجھے بیماری کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملی ہے،اداکارہ

ہفتہ 7 اگست 2021 12:14

کورونا کا شکار نادیہ حسین کی طبیعت میں بہتری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2021ء) کرونا کا شکار ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہوگئی ہے۔نادیہ حسین نے انسٹا گرام پر اپنی صحت کی بہتری کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب انہیں بخار نہیں ہے اور کمزوری بھی زیادہ محسوس نہیں ہورہی۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے بتایا کہ اب انہیں ذائقہ اور خوشبو بھی محسوس نہیں ہورہی ، اب انہیں کھانسی کی شکایت بھی نہیں اور نہ ہی ٹھنڈ لگ رہی ہے۔نادیہ حسین ذائقے اور خوشبو کے بغیر زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ میں کارڈ بورڈ کھا رہی ہوں‘۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ ’برائے مہربانی ویکسین لگوائیں !! اس سے مجھے بیماری کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملی ہے‘۔

وقت اشاعت : 07/08/2021 - 12:14:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :