ریشم کی جانب سے محرم الحرام کی مناسبت سے اپنے ہاتھوں سے نیاز پکاکر تقسیم کرنیکا سلسلہ جاری

عہد کیا تھا پہلے دس روز اپنے ہاتھوں سے نیاز پکا کر تقسیم کروںگی ‘ اداکارہ کی نیاز تیار کرنے کی ویڈیو بھی وائرل

جمعرات 12 اگست 2021 12:29

ریشم کی جانب سے محرم الحرام کی مناسبت سے اپنے ہاتھوں سے نیاز پکاکر تقسیم کرنیکا سلسلہ جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2021ء) ناموراداکارہ ریشم کی جانب سے محرم الحرام کی مناسبت سے اپنے ہاتھوں سے نیاز پکاکر تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اداکارہ ریشم کی سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میںوہ سوئی گیس کے چولہے کی بجائے لکڑیوں کی آگ پر سینکڑوںلوگوںکیلئے اپنے ہاتھوں سے نیاز تیار کرتے ہوئے نظرآرہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریشم نے کہا کہ میں نے عہد کیا تھا کہ میں محرم الحرام کے پہلے دس روز اپنے ہاتھوں سے نیاز پکا کر تقسیم کروںگی اور یہ سلسلہ جاری ہے ، میری اللہ تعالیٰ نے دعا ہے کہ وہ مجھے توفیق او رہمت دے اوریہ سلسلہ باقی ایام میںبھی اسی طرح جاری رہے ۔انہوںنے کہاکہ شہدائے کربلا نے اسلام کے نام کو زندہ رکھنے کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اور اس شہادت کا تذکر ہ کرتے ہوئے میرے الفاظ میرا ساتھ نہیں دے رہے ۔
وقت اشاعت : 12/08/2021 - 12:29:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :