اداکارہ ہنی شہزادی کے گھر پر فائرنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ‘ ذرائع

بدھ 6 اگست 2014 13:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اگست۔2014ء) پولیس نے جوہرٹاؤن میں واقع اداکارہ ہنی شہزادی کے گھر پر فائرنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن پولیس نے اسٹیج اداکارہ ہنی شہزادی کے گھر پرفائرنگ کے شبہ میں ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق زیر حراست شخص کا نام عابد ہے اور اسے انویسٹی گیشن ٹیم نے حراست میں لیا ہے۔ عابد پرالزام ہے کہ اس نے چند روز قبل اسٹیج اداکارہ کے گھر پر فائرنگ کی تھی جس سے ہنی شہزادی کی بھاوج اور سکیورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہوگئے تھے۔پولیس کے کہناہے کہ گرفتار شخص سے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

وقت اشاعت : 06/08/2014 - 13:31:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :