پاکستان اور بھارتی کامیڈین فنکاروںکی فلم ’’ چل میرا پُت پارٹ تھری ‘‘ یکم اکتوبر کو ریلیز کی جائیگی

اتوار 26 ستمبر 2021 10:35

پاکستان اور بھارتی کامیڈین فنکاروںکی فلم ’’ چل میرا پُت پارٹ تھری ‘‘ یکم اکتوبر کو ریلیز کی جائیگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) پاکستان اور بھارتی کامیڈین فنکاروں کی بھارتی فلم ’’ چل میرا پُت پارٹ تھری ‘‘ یکم اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی ۔مذکورہ فلم کی کی شوٹنگ زیادہ تر شوٹنگ لندن میں کی گئی ہے اورا ب اس کو یکم اکتوبر کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

فلم میں پاکستان کے نامور کامیڈین افتخار ٹھاکر،امانت چن،ظفری خان،ناصر چنیوٹی اورساجن عباس نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ بھارتی اداکار بھی فلم کا حصہ ہیں۔ یہ فلم کئی ماہ سے مکمل ہو چکی ہے لیکن کورونا وباء کی وجہ سے اس کی نمائش التواء کا شکارتھی اب اسے یکم اکتوبرکو نمائش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 26/09/2021 - 10:35:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :