پاکستانی ڈرامے معیار ، مقبولیت میں بھارتی شوبز انڈسٹری میں اہم مقام رکھتے ہیں ، عدنان صدیقی

جمعہ 15 اگست 2014 18:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔2014ء) اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامے معیار اور مقبولیت کے حوالے سے بھارتی فلموں کی طرح شوبز انڈسٹری میں مقام رکھتے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈرامے بھارتی فلموں کا مقابلہ کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم ڈراموں میں کہانی ایسے ہی پیش کرتے ہیں جیسے بھارتی فلم میکر فلموں میں ڈالتے یں ڈراموں میں ہماری ساری توج سکرپٹ پرہوتی ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی سوپ سیریل اگرچہ پاکستان میں بھی بے حد مقبول ہوتے ہیں تاہم میرے نزدیک ان سوپ کی کہانی ، ہدایتکاری اوردوسری تمام چیزیں مزید حقیقت پسند بنانے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں کام کرنا پسند کرونگا تاہم فلم کے لیے کسی سے خود نہیں کہوں گا انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ ٹیلنٹ پر نظر رکھتا ہے اور اچھے اداکاروں کو اپنی گرفت میں لینے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا جوکہ ایک بہت اچھی بات ہے ۔

وقت اشاعت : 15/08/2014 - 18:36:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :