میڈم نور جہاں کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا، بشریٰ انصاری

نور جہاں گلوکاری کی دٴْنیا کی ملکہ تھیں اور ہمیشہ رہیں گی، اداکارہ

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 11:50

میڈم نور جہاں کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا، بشریٰ انصاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری بھی ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کے حق میں بول پڑیں۔انسٹاگرام پر بشریٰ انصاری نے ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کے ہمراہ ماضی کی اپنی ایک نایاب تصویر شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

کی گئی تصویر میں میڈم نور جہاں گولڈن رنگ کی ساڑھی میں ملبوس ہیں جبکہ بشریٰ انصاری نے سیاہ اور گولڈن رنگ کی خوبصورت ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے۔

بشریٰ انصاری نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میڈم نور جہاں گلوکاری کی دٴْنیا کی ملکہ تھیں اور ہمیشہ رہیں گی۔‘اٴْنہوں نے کہا کہ ’کوئی بھی میڈم نور جہاں کا مقابلہ نہیں کرسکتا، وہ ہمارا فخر ہیں، ہماری لیجنڈ ہیں اور ہماری شناخت ہیں‘۔سینئر اداکارہ نے مزید کہا کہ ’ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کو میرا ڈھیر سارا پیار‘۔
وقت اشاعت : 23/10/2021 - 11:50:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :