کترینا نے اکشے کی سوتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی

فلم ’’سوریا ونشی ‘‘25 نومبرکو ریلیز ہوگی‘ اس پوسٹ کو صرف دو گھنٹے میں 15 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے پسند کیا

پیر 25 اکتوبر 2021 12:00

کترینا نے اکشے کی سوتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار اور کترینا کیف ان دنوں اپنی آئندہ والی تھریلر فلم ’’سوریا ونشی ‘‘کی پروموشنل (تشہیری) مہم پر ہیں۔یاد رہے کہ یہ فلم نومبر کی 5 تاریخ کو ریلیز ہوگی۔ اتوار کو پروموشنل مہم کے پہلے دن کترینا نے ساتھی اداکاروں اکشے کمار اور روہت شیٹھی کی ایک پرمزاح ویڈیو شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں اکشے کو فلم کی تشہیری مہم سے قبل سوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ کترینا نے یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ہماری پروموشنل مہم کے پہلے دن لڑکوں کا جوش وجذبہ دیکھیے۔ویڈیو بنتے دیکھ کر اکشے فوراً اٹھ کر کھڑے ہوجاتے ہیں اور کترینا سے کہتے ہیں یہ سب ریکارڈ نہ کرو، ہماری بھی شہرت اور ساکھ ہے۔ یہ کہہ کر وہ روہت کے ساتھ گرتے ہوئے بھاگ جاتے ہیں۔ اس پوسٹ کو صرف دو گھنٹے میں 15 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے پسند کیا۔
وقت اشاعت : 25/10/2021 - 12:00:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :