علی ظفر کی خوشی دوبالا ہوگئی

پہلا پشتو گانا ’لارشہ پخاورتا‘ یو ٹیوب پر مسلسل ایک ماہ سے ٹاپ ٹرینڈنگ

منگل 26 اکتوبر 2021 23:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر کا پہلا پشتو گانا ’لارشہ پخاورتا‘ ویڈیو شیئرنگ ایپ یو ٹیوب پر مسلسل ایک ماہ سے ٹاپ ٹرینڈنگ میں ہے۔علی ظفر نے انسٹا گرام پر اپنے پشتوگانے ’لارشہ پخاورتا‘ کی ایک بی ٹی ایس ویڈیو شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ جب ہم اس گانے کی شوٹنگ کے لیے ڈانس کر رہے تھے تو کون جانتا تھا کہ یہ یوٹیوب کی میوزک کیٹیگری میں پورے ایک مہینے تک پہلے نمبر پر ٹرینڈ کرتا رہیگا۔‘انہوں نے مداحوں سے سوال کیا کہ ’ کیا یہ کوئی نیا ریکارڈ بن گیا ہی ‘گلوکار نے مزید لکھا کہ ’ یہ تو دوہرے جشن کا تقاضا ہے۔‘

وقت اشاعت : 26/10/2021 - 23:19:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :