اپنے ٹیلنٹ کے بل بوتے پر شوبز کی دنیا میں آئی ،کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے کسی جگہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہو ‘ ہما علی

جمعرات 28 اگست 2014 12:36

اپنے ٹیلنٹ کے بل بوتے پر شوبز کی دنیا میں آئی ،کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے کسی جگہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہو ‘ ہما علی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) اداکارہ ہما علی نے کہا ہے کہ میں نے فلم ، ٹی وی اور تھیٹر پر کام کیا ہے مگر سیکھنے اور اعتماد کا جو موقع مجھے اسٹیج سے ملا وہ مجھے فلم اور ٹی وی سے حاصل نہیں ہو سکا ، تھیٹر میں کام کرتے ہوئے آپ کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی جبکہ ٹی وی اور فلم میں آپ اپنے سین کو دوبارہ بھی ریکارڈ کرواسکتے ہیں ۔

” اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ہما علی نے کہا کہ میں اپنے ٹیلنٹ کے بل بوتے پر شوبز کی دنیا میں آئی اور شروع سے لے کر آج تک میں نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے مجھے کسی جگہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہو ۔ انہوں نے کہا کہ اداکاری ایک فن ہے اس کو اس کی حد تک ہی محدود رہنا چاہیے جب یہ اپنی حد سے پار ہوتا ہے تو پھر یہ فن بے معنی ہو جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

اصل چیز رائٹر ، ڈائریکٹر ہوتے ہیں لیکن بنیادی کردار ڈائریکٹر ادا کرتا ہے جو اپنی ذہانت سے ایک اداکار سے وہ کام لیتا ہے جو فنکار کے تصور میں بھی نہیں ہوتا جس کی بڑی مثال ” چارلی چپلن “ کی خاموش فلمیں ہیں جس میں انہوں نے بغیر بولے ہی دیکھنے والوں کو سب کچھ سمجھا دیا اور یہی اچھے اداکار کی خصوصیت ہوتی ہے ۔ ہماعلی نے مزید کہا کہ میں آج کل فلموں اور اسٹیج ڈراموں کے ساتھ اپنی والدہ کی تیمار داری میں بھی مصروف ہیں ۔ میری والدہ علیل ہیں اور میں اپنے پرستاروں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ ان کی صحت یابی کے لئے دعا کریں ۔

وقت اشاعت : 28/08/2014 - 12:36:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :