انڈسٹری کے حالات میں بہتری کیلئے وسیع پیمانے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ‘میرا

ْفلم کے ذریعے پاکستان کیخلاف منفی پراپیگنڈے کوموثراندازمیں کائونٹر کیا جا سکتا ہے ‘انٹرویو

منگل 14 دسمبر 2021 11:56

انڈسٹری کے حالات میں بہتری کیلئے وسیع پیمانے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ‘میرا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2021ء) ناموراداکارہ میر انے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے حالات میںبہتری لانے کیلئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اوریہ اس وقت تک ممکن نہیںجب تک پبلک پرائیویٹ جوائنٹ ونچر نہیں کیا جاتا،ہمارے ہاں آج تک فلم کے پلیٹ فارم سے اس طرح استفادہ نہیں کیا گیا جس کی ضرورت ہے،فلم انڈسٹری کے ذریعے ہم پاکستان کے خلاف ہونے والے پراپیگنڈے کوموثراندازمیںکائونٹر کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں میرا نے کہا کہ آج کے دورمیں ہرشخص چاہتاہے کہ اس کے ہاتھ میںجو موبائل فون ہے اس پر ہی سب کچھ مل جائے ۔ فلم انڈسٹری کے لوگوں اورحکومت کو ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جس سے لوگ سینما کی طرف آئیں۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے صرف فنکاروںکو روزگار نہیں ملتابلکہ کئی شعبوںکے سینکڑوں لوگ رزق کماتے ہیں ۔ میرا نے کہا کہ کسی کوبھی یہ سوچ کر فلم انڈسٹری سے لا تعلق نہیں ہونا چاہیے کہ اب اس کی ترقی ممکن نہیں بلکہ سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
وقت اشاعت : 14/12/2021 - 11:56:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :