میشاء شفیع نے اپنے خلاف مقدمہ کے اخراج کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

جمعہ 17 دسمبر 2021 23:48

میشاء شفیع نے اپنے خلاف مقدمہ کے اخراج کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2021ء) میشاء شفیع نے اپنے خلاف مقدمہ کے اخراج کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،جسٹس طارق سلیم شیخ نے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کردیا،عدالت نے 20 دسمبر کو فریقین کے وکلاء سے دلائل طلب کرلئے،وکیل میشا شفیع نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے علی ظفر کی مدعیت میں میشاء شفیع سمیت دیگر افراد کو فریق بنایا ہے،علی ظفر کی مدعیت میں جنسی ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرایا گیا،یہ مقدمہ سیشن کورٹ میں ہتک عزت کے کیس پراثر انداز ہونے کے لیے درج کیا گیا،استدعا ہے کہ ایف آئی اے کو میشاء شفیع سمیت دیگر ملزمان کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیا جائی
وقت اشاعت : 17/12/2021 - 23:48:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :