کترینہ کیف کے حلوے کے ٹوئٹر پر چرچے، ’حلوہ‘ ٹرینڈ کرنے لگا

ہفتہ 18 دسمبر 2021 14:59

کترینہ کیف کے حلوے کے ٹوئٹر پر چرچے، ’حلوہ‘ ٹرینڈ کرنے لگا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2021ء) بھارتی ’چکنی چمیلی‘ کترینہ کیف کی اداکار وکی کوشل سے گزشتہ ہفتے شادی ہوئی جس کے تا حال سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں۔میڈیا سے لاکھ دور بھاگنے اور اپنے نجی معاملات کو میڈیا کی آنکھ سے بچانے والی نوبیاہتا جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کے مداح اٴْن سے متعلق زیادہ سے زیادہ جاننے اور اٴْنہیں ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ بھارتی میڈیا بھی ہاتھ دھو کر اس جوڑی کے پیچھے پڑ گیا ہے اور مداحوں کی خواہش پوری کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی جانب سے لئے گئے ہر ایک قدم پر میڈیا کی جانب سے گفتگو کی جا رہی ہے اور مداح بھی تبصروں میں مصروف ہیں۔ گزشتہ روز کترینہ کیف نے پنجابی بہو ہونے کے ناطے ’چونکے جڑھنے‘ کی رسم پوری کی، کترینہ کیف نے اپنے سسرال میں پہلا کھانا حلوہ بنایا اور سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا۔سوشل میڈیا پر حلوے کی تصویر اپلوڈ ہونا ہی تھی کہ کترینہ کیف کا حلوہ بھارت میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔کترینہ کیف کے حلوے سے متعلق ٹوئٹر پر میمز بھی بنائی گئیں ہیں جس میں وکی کوشل کو کترینہ کے سامنے حلوے کی تعریف کرتے اور منہ موڑتے ہی بد ذائقہ ہونے کے سبب شکل بگاڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 18/12/2021 - 14:59:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :