سکول میں ایک اوسط درجے کی طالبہ تھی‘ کرینہ کپور

ہفتہ 6 ستمبر 2014 12:23

سکول میں ایک اوسط درجے کی طالبہ تھی‘ کرینہ کپور

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 ستمبر۔2014ء)کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ اداکاری کی دنیا میں بھلے ہی میرا کوئی مقام ہو لیکن طالب علمی کے دور میں ٹیچر میری طرف توجہ نہیں دیتے تھے اور میں خود بھی کوئی ذہین طالبہ نہیں تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیچرز ڈے کے موقع پر ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے اس نے اپنے سکول کے دنوں کو یاد کیا اور بتایا کہ میری امی مجھے صبح سویرے چھ بجے جگا دیا کرتی تھی ، جب کہ میں کہا کرتی کہ مجھے ایک گھنٹہ اور سونے دیں۔

(جاری ہے)

بھاری بستہ اٹھانے کا دباو بھی میرے اوپر رہا کرتا۔ صورت حال یہ تھی کہ میں کچھ دیرکے لئے کلاس میں بھی سو جایا کرتی تھی۔ کیونکہ میں ایک عام سی سٹوڈنٹ تھی اس لئے گھر میں پڑھنے اور فلمیں دیکھنے پر زیادہ توجہ رہتی۔ لیکن آج مجھے یہ کہنے میں کوئی شرم محسوس نہیں ہوتی کہ اساتذہ اور والدین دونوں ہی اہم ہستیاں ہوتی ہیں۔ اور ان تینوں کے آپس میں روابط بھی ضروری امر ہیں۔ یاد رہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں ٹیچرز ڈے مختلف دنوں میں منایا جاتا ہے ، بھارت میں یہ پانچ ستمبر کو جب کہ پاکستان میں پانچ اکتوبر کو ہوتا ہے۔

سکول میں ایک اوسط درجے کی طالبہ تھی‘ کرینہ کپور
وقت اشاعت : 06/09/2014 - 12:23:16

Rlated Stars :