نادیہ جمیل، ثانیہ سعید نے 25 سال پرانی یادیں تازہ کیں

ویڈیو میں دونوں میاں محمد بخش کا کلام سیف الملوک پڑھتی ہوئی نظر آرہی ہیں

منگل 28 دسمبر 2021 11:36

نادیہ جمیل، ثانیہ سعید نے 25 سال پرانی یادیں تازہ کیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2021ء) پاکستانی اداکارائوں نادیہ جمیل اور ثانیہ سعید نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں 25سال پرانی ٹیلی فلم ’’پتلی گھر‘‘ کی یاد تازہ کی۔ویڈیو میں دونوں اداکارائیں میاں محمد بخش کا کلام سیف الملوک پڑھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دونوں اداکارائوں کو گاڑی میں بیٹھے یہ صوفیانہ کلام پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو کے آخر میں ڈرامہ ’’پتلی گھر ‘‘کا سین بھی دیکھا جا سکتا ہے جس میں یہ دونوں سینئر اداکارائیں یہی کلام پڑھتی نظر آ رہی ہیں۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں نادیہ جمیل نے کہا کہ پچھلے ہفتے لاہور چھوڑنے سے پہلے ثانیہ سعید اور میں نے ایک مرتبہ پھر چاندنی آسمان کے نیچے میاں محمد بخش کا کلام پڑھا۔

(جاری ہے)

نادیہ جمیل نے مزید کہا کہ اور اس نے میرے لیے دوستی، وفاداری، اعتماد اور ایک دوسرے کے ساتھ آگے بڑھنے کی اہمیت کو تقویت دی کہ ایک دوسرے سے دستبردار نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے سے سیکھنا اور ایک دوسرے سے محبت کرنی چاہیے۔ایک اور ٹوئٹ میں نادیہ جمیل نے کہا کہ 25 سے زائد برس قبل ثانیہ سعید اور میں نے ’’پتلی گھر ‘‘کے لیے یہ کلام پڑھا تھا۔خیال رہے کہ 1996 میں مہرین جبار کی ہدایت کاری میں بننے والی ٹیلی فلم ’’پتلی گھر ‘‘کیلئے یہ کلام پڑھا گیا تھا، نادیہ جمیل اور ثانیہ سعید اس ٹیلی فلم کا حصہ تھیں۔
وقت اشاعت : 28/12/2021 - 11:36:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :