فلم میری کوم میں پریانکا چوپڑا کی جاندار پرفارمنس

پیر 8 ستمبر 2014 13:20

فلم میری کوم میں پریانکا چوپڑا کی جاندار پرفارمنس

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر۔2014ء) فلمی شائقین نے میری کوم میں پریانکا چوپڑا کی پرفامنس کو جاندار قرار دے دیا۔ ممبئی میں تشہیری تقریب کے دوران پریانکا فلم کے اچھے بزنس کے لئے پْرامید نظر آئیں۔

(جاری ہے)

ممبئی میں فلم کی پروموشن کے دوران پریانکا چوپڑا شائقین کے ساتھ جھومی اور اپنی فلم میری کوم کے اچھے بزنس کے لئے پْرامید دکھائی دیں۔ فلم نے ریلیز کے پہلے دن 9 کروڑ کا بزنس کیا۔ شائقین نے پریانکا کی اداکاری کو سپر قرار دے دیا۔ بھارتی باکسر میری کوم کی زندگی پر بننے والی فلم منی پور کے ایک کسان کی ہے جس کی بیٹی لڑ جھگڑ کر اپنے باکسنگ کیرئیر کے لیے آواز اٹھاتی ہے اور انتھک محنت کے بعد پانچ بار باکسنگ چیمپئن بننے میں کامیاب ہو جاتی ہے۔

وقت اشاعت : 08/09/2014 - 13:20:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :