نارتھ امریکن باکس آفس پر تین فلمیں تین ہفتوں سے اپنی اپنی پوزیشنز پر برقرار،مارول کامکس کے سپر ہیروز پر مبنی فلمthe guardians of galaxy کا راج کر رہی ہے

منگل 9 ستمبر 2014 12:53

نارتھ امریکن باکس آفس پر تین فلمیں تین ہفتوں سے اپنی اپنی پوزیشنز پر برقرار،مارول کامکس کے سپر ہیروز پر مبنی فلمthe Guardians Of Galaxy کا راج کر رہی ہے

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 ستمبر۔2014ء)نارتھ امریکن باکس آفس پر تین فلمیں مسلسل تین ہفتوں سے اپنی اپنی پوزیشنز پر برقرار ہیں۔ تین ہفتوں سے نارتھ امریکن باکس آفس پر مارول کامکس کے سپر ہیروز پر مبنی فلمthe guardians of galaxy کا راج کر رہی ہے۔ فلم نے اس ہفتے 1کروڑ 2لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔ سائنس فکشن فلم نے مجموعی طور پر دنیا بھر سے اب تک 29کروڑ 50لاکھ ڈالر کما ئے ہیں۔

(جاری ہے)

باکس آفس کے دوسرے نمبر پر براجمان رہنے والی فلم پیزا کے شوقین چار ننجا ٹر ٹلز پر مبنی ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز ہے۔ فلم نے اس ہفتے 65 لاکھ ڈالر کمائے۔ مقبول کارٹون کرداروں سے سجی اس فلم کی کہانی میں چار ننجا ٹرٹلز نیویارک میں برائی کے خاتمے میں مصروف ہیں اور انہیں ساتھ حاصل ہے۔ ایک نیوز رپورٹر کا جس کا کردار معروف ہالی وڈ اداکارہ میگن فاکس نبھا رہی ہیں تیسرے نمبر اس ہفتے بھی فلم If I Stay رہی، If I Stay نامی ناول پر مبنی ڈرامائی فلم نے اس ہفتے58 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔

وقت اشاعت : 09/09/2014 - 12:53:48

Rlated Stars :