ماہرہ خان کے مداحوں کیلئے نئے سال کا پہلا تحفہ

اداکارہ کی نئی فلم ’قائداعظمؒ زندہ آباد‘ عیدالاضحی پر ریلیز کی جائیگی

پیر 3 جنوری 2022 22:36

ماہرہ خان کے مداحوں کیلئے نئے سال کا پہلا تحفہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2022ء) پاکستانی سٹار ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کو نئے سال کا آغاز ہوتے ہی سال کا پہلا تحفہ دے دیا ہے۔اداکارہ کے مداحوں کے انتظار کی گھڑیاں بالآخر ختم ہوگئی ہیں کیونکہ اٴْنکی نئی فلم ’قائداعظم زندہ آباد‘ کی ریلیز کا اعلان ہوگیا ہے۔فلم کے پروڈکشن ہائوس فلماں والا پکچرز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کے بارے میں مختصر تفصیل بتاتے ہوئے مزید لکھا کہ ’کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ قائداعظم زندہ باد ریلیز ہو رہی ہی جی ہاں، اداکار فہد مصطفی اور اداکارہ ماہرہ خان کی فلم جس کے ہدایتکار نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضاء ہیں اس سال عیدالاضحی کے موقع پر دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی‘۔اس سے پہلے ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر فلم کا پوسٹر شیئر کیا تھا۔اٴْنہوں نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھاکہ’ لوٹ کے لے کر جائیں گے تیار ہوجائیں‘۔
وقت اشاعت : 03/01/2022 - 22:36:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :