دی لیجینڈآف مولا جٹ 2022 کی سب سے کامیاب فلم رہی،250 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا

جمعہ 30 دسمبر 2022 23:14

دی لیجینڈآف مولا جٹ 2022 کی سب سے کامیاب فلم رہی،250 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2022ء) سال 2022لالی ووڈ کیلئے دھوپ چھائوں کی مانند رہا، کچھ فلموں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھے تو کچھ اپنا جادو چلانے میں ناکام رہیں۔پاکستانی فلم انڈسٹری کو کچھ نئے ستارے میسر آئے، زاہد احمد، سید جبران، عمران اشرف، جنت مرزا، امر خان اور صائمہ بلوچ نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ رواں سال کے آغاز کے چند مہینے کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی تاہم بعدازاں ہستہ آہستہ فلموں کی ریلیز کا سلسلہ شروع ہوا، لیکن ان میں کوئی بھی کامیاب نہ ہوسکی۔

عیدالفظر کے موقع پر پانچ فلمیں گھبرانا نہیں ہے،دم مستم، چکر، پردے میں رہنے دو اور تیرے باجرے دی راکھی ایک ساتھ ریلیز کی گئیں، جس کی وجہ سیسب فلموں کا باکس آفس بزنس تقسیم ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

عیدالفطر پر فلم سازوں اور سینما مالکان کے درمیان جنگ شروع ہوئی جس سے پاکستانی فلموں کو خاصا نقصان اٹھانا پڑا اور رہی سہی کسر ہالی ووڈ کی فلم ڈاکٹر اسٹرینج نے پوری کر دی۔

2022 کی نمایاں فلموں کا جائزہ لیا جائے تو رواں سال کی سب سے بڑی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ رہی۔ اس نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس فلم نے تقریبا 250کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے سب کو حیران کردیا، فلم کی کمائی کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جسے جلد انڈیا میں بھی ریلیز کی جائیگا۔دوسرے نمبر پر عیدالاضحی پر ریلیز ہونے والی ہمایوں سعید اور ندیم بیگ کی فلم لندن نہیں جائوں گا ثابت ہوئی۔

اس کے ساتھ ہی ماہرہ خان اور فہد مصطفی کی فلم قائداعظم زندہ باد سینما گھروں کی زینت بنی۔ لیکن ان دونوں فلموں نے بہت زیادہ بزنس نہیں کیا جبکہ بڑی عید پر ریلیز ہونے والی تیسری فلم لفنگے تھی، جو بری طرح فلاپ ثابت ہوئی۔2022 میں ریلیز ہونے والی دیگر فلموں میں نامور ہدایت کار سرمد کھوسٹ اور باکمال اداکارہ صبا قمرکی کملی، سعیدہ امتیاز کی تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار، یاسر حسین کی مزاحیہ فلم پیچھے تو دیکھو، ہدایت امین اقبال اور عائشہ عمر کی فلم رہبرا، احسن خان اور نیلم منیر کی چکر، ژالے سرحدی اور عدنان صدیقی کی کرما، علیزے نصیر اور سمیع خان کی یاراوے ، ہدایت کار صائم صادق کی جوائے لینڈ، ہدایت کار اور اداکار شان کی فلم ضرار، فرحان سعید اور ایمان علی کی فلم ٹچ بٹن اور صنم سعید اور سارہ لورین کی فلم عشرت میڈ اِن چائنا وغیرہ شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 30/12/2022 - 23:14:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :