کترینہ کیف نے مداحوں کو نئے گھر کی ایک جھلک دِکھا دی

منگل 4 جنوری 2022 16:28

کترینہ کیف نے مداحوں کو نئے گھر کی ایک جھلک دِکھا دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2022ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے شادی کے بعد مداحوں کو اپنے نئے گھر کی ایک جھلک دِکھا دی ہے۔ کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر اپنے نئے گھر سے اپنی چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

ان تصاویر میں اداکارہ اپنے نئے گھر میں بیج کلر کا سوئیٹر پہنے کھلے بالوں کے ساتھ صوفے پر بیٹھی بہت خوش اور خوبصورت لگ رہی ہیں۔ کترینہ کیف کی شادی کے بعد پہلی بار ان تصاویر میں اٴْن کا منگل سوتر واضح طور پر نظر آیا ہے۔اٴْنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایموجیز کا استعمال کرتے ہوئے اپنے نئے گھر کیلئے خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔

وقت اشاعت : 04/01/2022 - 16:28:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :