شلپا کیریئر کا آغاز کرنے کے مقام پر پہنچ گئیں، تصاویر شیئر

اتوار 16 جنوری 2022 16:05

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی پھر اس مقام پر پہنچ گئیں جہاں سے انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ ہوا کچھ یوں کہ شلپا شیٹی نے ایک مرتبہ پھر اسی مقام پر شوٹنگ کی جہاں انہوں نے اپنی پہلی فلم شوٹ کی تھی۔ واضح رہے کہ فلم 1993 میں ریلیز ہونیوالی بازیگر کے ساتھ شلپا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس فلم میں شاہ رخ خان اور کاجول نے مرکزی کردار نبھایا تھا جبکہ شلپا شیٹی کا کردار کہانی کا مرکز تھا۔ تاہم اب ریلٹی شو کے پرومو میں شلپا شیٹی کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ میں نے اپنے کیریئر کی شروعات اسی مقام سے کی تھی 29 سال قبل اور آج پھر ہم اسی مقام پر ہیں۔ انسٹاگرام پر اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے شلپا نے لکھا کہ انہوں نے اپنی فلم بازیگر کے لیے پہلا شوٹ اسی مقام پر کیا تھا۔
وقت اشاعت : 16/01/2022 - 16:05:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :