
شرمیلا فاروقی کی قانونی کارروائی، نادیہ خان بھی میدان میں آگئیں
انیسہ فاروقی والدہ کی جگہ ہیں، شادی کی تقریب میں ان سے سوالات کسی قسم کی ٹرولنگ نہیں تھی،کوئی غیراخلاقی لفظ استعمال کیا ،نہ کوئی غلط کام کیا ہے،شرمیلا فاروقی اس لہجے میں بات ہرگز نہیں کریں، اداکارہ
جمعہ 21 جنوری 2022 19:08

(جاری ہے)
نادیہ خان نے کہا کہ اس تقریب میں تمام ہی مشہور شخصیات کو اپنے وی لاگ میں لانے کی کوشش کررہی تھی تو انیسہ فاروقی بھی وہیں موجود تھیں ، لہٰذا میں نے اٴْن سے بھی سوالات کیے جس میں کسی قسم کی کوئی ٹرولنگ نہیں تھی۔
اداکارہ نادیہ خان نے کہا کہ میں نے کوئی غلط سوال نہیں کیا ، سوالات کے دوران نہ ہی کوئی غیراخلاقی لفظ کا استعمال کیا ،نہ ہی میں نے کوئی غلط کام کیا ہے۔انہوں نے شرمیلا فاروقی سے کہا کہ مجھ سے اس لہجے میں بات ہرگز نہیں کریں۔نادیہ خان نے کہا کہ ویڈیو اب تک 8 یا 9 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں جس کے کمنٹس میں صرف ڈانس کی باتیں تھیں، کسی نے محسوس نہیں کیا کہ میں نے انیسہ فاروقی سے غلط لہجے میں سوالات کیے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ ویڈیو شیئر کیے جانے کے 8 روز بعد شرمیلا فاروقی کہتی ہیں کہ نادیہ ایک بے شرم خاتون ہیں تو یہ بات سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرمیلا کو اگر ویڈیو میں اپنی والدہ سے کیے جانے والے سوالات سے مسئلہ تھا تو وہ مجھ سے کہتیں کہ ویڈیو سے میری والدہ والا حصہ ہٹا دیں مجھے یہ پسند نہیں آیا۔نادیہ خان نے کہا کہ شرمیلا فاروقی کے اسٹیٹس لگانے کے بعد میں نے انہیں میسج کیا اور کہا کہ معاملہ زیادہ نہ بڑھائیں کیونکہ اس میں میرا یا آپ کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ آپ کی ضعیف والدہ کا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
شوبز کے مشہور ستارے

پلک مچل

روبن ولیمز

عمران اسلم

شہزاد رائے

مادھوری ڈکشٹ

سائرہ یوسف

سہیل خان

جوزف مازیلو

خیام سرحدی

عدیل ہاشمی

ہانیہ عامر

نتالی پورٹمین
تازہ ترین شوبز کی خبریں
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین رنگیلا کی17ویںبرسی 24مئی پیر کو منائی جائے گی
-
صباء قمر ،مریم نواز کاکردار اداکرنے کی خواہشمند
-
مسلمان ہونے پر فخر ہے،زندگی کا کچھ مخصوص حصہ نجی ہے ،کسی کا داخلہ پسند نہیں ،فائزہ
-
ٹک ٹاکر ڈولی نے آگ لگانے کے الزام کو مسترد کر دیا، نئی ویڈیو شیئر کردی
-
نواز الدین اپنے آپ میں اداکاری کے سکول کی طرح ہیں، مجھے ان سے بہت چیزیں سیکھنے کو ملیں،سونالی سیگل
-
امریکی اداکارہ امبر ہرڈ کا لباس پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا،مزاحیہ تبصرے
-
کریتی سینن بھی پسوڑی کی دیوانی ہوگئیں
-
شاہ رخ کی فلم ’شکتی: دا پاور‘ میں اداکاری بالکل بھی پسند نہیں آئی،گوری خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.