شہزادی ثانیہ کی منگنی کی رنگ ونور سے بھرپور تقریب کا انعقاد، شوبز شخصیات کی شرکت
ہفتہ 22 جنوری 2022 14:24
(جاری ہے)
یہ یاد رہے کہ اس خاندان کے آباؤ اجداد مرحوم نواب غلام رسول خان پنی کرنول کے آخری حکمران تھے اور ان حریت پسندوں میں شامل تھے جنہوں نے ٹیپو سلطان کے اتحادی کی حیثیت سے برطانوی فوج کا مقابلہ کیا تھا۔ نواب الف خان اور مرحوم انیس الملک دلہن کے دادا اور نانا ہیں۔
معروف ورجینیا ٹیک سے فن تعمیر میں ڈگری حاصل کرنے والی ثانیہ نے دنیا کی بہترین آرکیٹکچر فرمز میں شامل ایچ کے ایس کے ساتھ اپنے کیرئر کی شروعات کی ہے، جس کا صدر دفتر ڈیلاس، ٹیکساس میں ہے۔ مسٹر اینڈ مسز خالد اور غزالہ احمد اپنے چار صاحبزادوں اور صاحبزادی کے ساتھ امریکہ میں سیٹل ہیں۔ بلال نے ورجینیا ٹیک سے نیوکلیئر انجینئرنگ میں اسپیشلائزیشن کے ساتھ بیچلرز آف میٹریل سائنس کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ اس وقت امریکی محکمہ خارجہ کے ساتھ کام کررہے ہیں اور دنیا بھر میں امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے لیے ڈیزائن سسٹم بنانے میں مدد کررہے ہیں۔ نواب شجیع الملک، جن کی لگن اور محنت نیعالمی سطح پر مشہور ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ سمیت شعبوں میں ایک متاثر کن کاروباری سلطنت قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اب ایک اور کردار نبھارہے ہیں جسے وہ سب زیادہ پسند کرتے ہیں اور وہ ہے ایک قابل فخر اور پیار کرنے والے باپ کا۔اس پروقارتقریب میں جن شخصیات نے شرکت کی ان میں دبئی میں بھارتی قونصل جنرل ڈاکٹرامن پوری، قونصل جنرل رومانیہ مسز نیوکلیٹ ٹیوڈورویکی، جنوبی بھارت کی اسٹار رائی لکشمی، چیئرپرسن ایسٹر ڈی ایم ہیلتھ کیئر ڈاکٹر آزاد موپن، چیئرمین ڈینوب گروپ رضوان ساجن، چیئرمین سوئس عربین گروپ حسین آدم علی، چیئرمین نکئی گروپ پارس شاہداد پوری، اجمل پروفیوم کے فخرالدین اجمل، زرعونی گروپ آف کمپنیز کے فیصل، اور چیئرمین ایریس گروپ سوہان رائے شامل تھے۔Famous Showbiz Stars
Chris Tucker
Shreya Ghoshal
Zoie Palmer
Kat Dennings
Mahesh Bhatt
Ayyan Ali
Aditi Sarangdhar
Will Smith
Nimrat Kaur
Alyson Hannigan
Abid Kashmiri
Gohar Rasheed
Showbiz News In Urdu
-
پاکستان میں فلم کی صنعت ٹیکس فری ہے، ہالی و ڈ پروڈکشن ٹیم کی جانب سے پاکستانی ثقافت پر فلم کی تیاری خوش آئند ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی ٹیم کے ارکان سے ملاقات میں گفتگو
-
انٹرنیشنل ریسلنگ چیمپینز کے کراچی میں طوفانی مقابلے
-
2001 کی ’’چوری چوری چپکے چپکے ‘‘میری پسندیدہ فلم ہی:پریتی زنٹا
-
اداکارہ ریکھا نے ’’ہیرامنڈی‘‘ میں منیشا کوئرالہ کی اداکاری کو سراہا
-
میڈونا نے برازیل میں ’’مفت کنسرٹ‘‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
-
اداکارابھیشیک ہائوس فل فرنچائز میں واپسی پر خوش
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا پانچواں ملزم گرفتار
-
سپریم کورٹ نے میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنا پرخارج کردی