شہزادی ثانیہ کی منگنی کی رنگ ونور سے بھرپور تقریب کا انعقاد، شوبز شخصیات کی شرکت
ہفتہ 22 جنوری 2022 14:24
(جاری ہے)
یہ یاد رہے کہ اس خاندان کے آباؤ اجداد مرحوم نواب غلام رسول خان پنی کرنول کے آخری حکمران تھے اور ان حریت پسندوں میں شامل تھے جنہوں نے ٹیپو سلطان کے اتحادی کی حیثیت سے برطانوی فوج کا مقابلہ کیا تھا۔ نواب الف خان اور مرحوم انیس الملک دلہن کے دادا اور نانا ہیں۔
معروف ورجینیا ٹیک سے فن تعمیر میں ڈگری حاصل کرنے والی ثانیہ نے دنیا کی بہترین آرکیٹکچر فرمز میں شامل ایچ کے ایس کے ساتھ اپنے کیرئر کی شروعات کی ہے، جس کا صدر دفتر ڈیلاس، ٹیکساس میں ہے۔ مسٹر اینڈ مسز خالد اور غزالہ احمد اپنے چار صاحبزادوں اور صاحبزادی کے ساتھ امریکہ میں سیٹل ہیں۔ بلال نے ورجینیا ٹیک سے نیوکلیئر انجینئرنگ میں اسپیشلائزیشن کے ساتھ بیچلرز آف میٹریل سائنس کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ اس وقت امریکی محکمہ خارجہ کے ساتھ کام کررہے ہیں اور دنیا بھر میں امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے لیے ڈیزائن سسٹم بنانے میں مدد کررہے ہیں۔ نواب شجیع الملک، جن کی لگن اور محنت نیعالمی سطح پر مشہور ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ سمیت شعبوں میں ایک متاثر کن کاروباری سلطنت قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اب ایک اور کردار نبھارہے ہیں جسے وہ سب زیادہ پسند کرتے ہیں اور وہ ہے ایک قابل فخر اور پیار کرنے والے باپ کا۔اس پروقارتقریب میں جن شخصیات نے شرکت کی ان میں دبئی میں بھارتی قونصل جنرل ڈاکٹرامن پوری، قونصل جنرل رومانیہ مسز نیوکلیٹ ٹیوڈورویکی، جنوبی بھارت کی اسٹار رائی لکشمی، چیئرپرسن ایسٹر ڈی ایم ہیلتھ کیئر ڈاکٹر آزاد موپن، چیئرمین ڈینوب گروپ رضوان ساجن، چیئرمین سوئس عربین گروپ حسین آدم علی، چیئرمین نکئی گروپ پارس شاہداد پوری، اجمل پروفیوم کے فخرالدین اجمل، زرعونی گروپ آف کمپنیز کے فیصل، اور چیئرمین ایریس گروپ سوہان رائے شامل تھے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.