لبنانی نژاد حسینہ غنویٰ زین الدین نے مِس عرب یوایس اے 2014ء کا ٹائٹل جیت لیا

پیر 15 ستمبر 2014 13:35

لبنانی نژاد حسینہ غنویٰ زین الدین نے مِس عرب یوایس اے 2014ء کا ٹائٹل جیت لیا

بیرو ت(ارد پوائنٹ تازہ ترین اخبار 15 ستمبر 2014)لبنانی نژاد بائیس سالہ دوشیزہ غنویٰ زین الدین نے مِس عرب یوایس اے 2014ء کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔لبنانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق غنویٰ زین الدین کینیڈا میں پیدا ہوئی تھیں،وہ متحدہ عرب امارات میں پلی بڑھیں اور سولہ سال کی عمر میں امریکا منتقل ہوگئی تھیں۔لبنانی نژاد حسینہ فارمیسی اور مواصلات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کررہی ہیں۔

وہ اعلیٰ تعلیم کی مؤید ہیں اور خواتین کو بااختیار بنانے کی علمبردار ہیں۔

(جاری ہے)

وہ لاطینا سے تعلق رکھنے والی ایک تنظیم کی پہلی عرب صدر ہیں۔غنویٰ نے محروم طبقات میں تعلیم کے فروغ اور اتحاد کے لیے نمایاں کام کیا ہے۔واضح رہے کہ مس عرب امریکا کا ہرسال سعودی عرب ،عراق ،شام ،فلسطین ،مصر ،الجزائر اور دوسرے عرب ممالک سے آبائی تعلق رکھنے والی دوشیزاؤں میں سے انتخاب کیا جاتا ہے۔اس مقابلے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ اس مقابلے کے ذریعے نوجوان عرب دوشیزاؤں کے کاز کو آگے بڑھاتے ہیں اوراس کے ذریعے امریکا میں مقیم عرب کمیونٹی کو اپنے عرب ثقافتی ورثے کو اجاگرکرنے کا موقع ملتا ہے۔

وقت اشاعت : 15/09/2014 - 13:35:15