کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے نئے گیت 'محرم' کی پذیرائی
رواں سال، کوک اسٹوڈیو کی نئی تازگی اور احساس کے ساتھ واپسی ہوئی ہے اور اسکے موجودہ سیزن کے ہر گیت کو لوگوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے
منگل 1 فروری 2022 13:01
(جاری ہے)
اس سیزن کے دوران کوک اسٹوڈیو کے تمام گیتوں میں اختیار کردہ طریقہ کار پر اظہار خیال کرتے ہوئے ذیشان سکندر نے کہا کہ جب کوک اسٹوڈیو کی ٹیم اس سیزن کا آغاز کررہی تھی تو اس نے آواز کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ اس میں یہ اہم نہیں تھا کہ کون بڑا گلوکار ہے بلکہ یہ زیادہ اہم تھا کہ اسے قدرتی انداز سے سنا جائے۔ اس وقت ہماری ٹیم کو احساس ہوا کہ لوگ کیا سننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سیزن میں پہلے سے کہیں زیادہ ڈیٹا ہم آہنگ ہے تاکہ ٹیم بالکل درست طور پر جان سکے کہ قوم کیا سننا چاہتی ہے ۔ اس عمل میں سامنے آیا کہ دو اہم چیزوں پر توجہ کی ضرورت ہے ۔ پہلا، یہ کہ مزاج برقرار رکھے اور توجہ مبذول رکھے۔ کوک اسٹوڈیو کی ٹیم کو سمجھ میں آیا کہ انہیں ایسا کام کرنا ہے جس سے پاکستان کی پہچان کو فروغ ملے ۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ سامعین کے مزاج سے بھی ہم آہنگ ہو۔ کوک اسٹوڈیو قوم کی آواز بن چکا ہے جو آپ کی طبعیت اور مزاج کے مطابق نغمے اور گیت فراہم کرتا ہے۔ اور یہی وہ عنصر تھا جسے اس سیزن میں واپس لانے کی ضرورت تھی۔
انہوں نے کہا کہ ایک اور چیز آواز کی ہیئت بھی تبدیل ہوچکی ہے۔ کوک اسٹوڈیو نے 14 سال قبل سفر کا آغاز کیا اور اس وقت جو ساؤنڈ تھی اسے پھر تبدیل کرنا پڑا۔ اس وقت جو لڑکپن میں ہوگا اب وہ اپنی عمر کی تیسری دہائی میں ہوگا۔ اس لئے ٹیم کو یہ جاننے کی ضرورت پیش آئی کہ نوے کی دہائی کے آخر میں پیدا ہونے والی نوجوان نسل کیا سننا چاہتی ہے۔ ان 14 سال کے سفر میں وہ کیا چیز سننے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور محرم ایک ایسا گیت ہے جو ہر عمر کے افراد کی توجہ کو اپنی جانب مبذول کرالیتا ہے ۔
خان ایف ایم سے پوچھا گیا کہ کوک اسٹوڈیو اور اسپاٹیفائی کے درمیان اشتراک پاکستان کی میوزک انڈسٹری کے لئے کس طرح مدد گار ہوسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا، "اس اشتراک کے ذریعے اور ایک پلیٹ فارم کے طور پر پاکستانی میوزک کو فروغ دے کر ہم دنیا کو یہ سمجھانا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں ٹیلنٹ موجود ہے اور ایک طویل عرصے سے پاکستان میں ٹیلنٹ موجود ہے جو باقی دنیا کے معیار سے کسی صورت کم نہیں ہے۔ میرا خیال ہے کہ اس وقت پاکستانی موسیقار درست انداز سے کام کررہے ہیں ، انہوں نے ہمیشہ سے غیرمعمولی انداز سے کام کیا ہے۔ اسپاٹیفائی اور کوک اسٹوڈیو کے درمیان اس اشتراک سے دنیا میں پاکستان کا ٹیلنٹ فخریہ انداز سے سامنے آئے گا ۔ حقیقت تو یہ ہے کہ اس وقت بھی پوری دنیا میں پاکستانی میوزک کو سنا جا رہا ہے۔"
کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 میں وژیول منتقلی کے بنیادی جزو کو کیسے محسوس کرتے ہیں ۔ ہاشم علی نے کہا، "اس سیزن میں آرٹ ڈائریکٹر کے طور پر ایک بڑا اہم کام ہوا ہے اور مجھے یہ پسند بھی آیا ہے جس کی بدولت اس سیزن کے دوران کام کرکے میں مزید آرٹ ڈائریکٹرز کے لئے مواقع کھول سکوں گا۔ ایمانداری کی بات ہے کہ یہ کوئی آسان کام نہیں ہے۔ میں نے 13 گیتوں میں سے 6 گیتوں پر کام کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ ان تمام چھ گیتوں میں عناصر الگ الگ ہوں اور وہ ایک دوسرے سے ملتے جلتے نظر نہ آئیں لیکن ان کے مناظر کا بیانیہ گیت کے ساتھ ساتھ چلنا چاہیئے۔ اس تمام عمل کے لئے آپ کو بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے۔
کوک اسٹوڈیو جیسے تخلیقی منصوبوں سے پوری دنیا کے سامنے پاکستان کا مزید ٹیلنٹ سامنے آنے کے مواقع کھولتا ہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ اسپاٹیفائی جیسا پلیٹ فارم بھی پاکستان آگیا ہے جس نے گلوکاروں کو پوری دنیا کے سامنے اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کا موقع فراہم کیا ہے۔ اسپاٹیفائی کے ذریعے میں ذاتی طور پر نئے آرٹسٹس اور انکے کاموں سے روشناس ہوا ہوں۔ اس لئے جب آپ کوک اسٹوڈیو کو ملاحظہ کریں گے تو آپ ویژیولز کے ذریعے ہر گیت کے ڈسکرپشن میں تبدیلی ملاحظہ کریں گے۔ میرا خیال ہے کہ مزید لوگوں کو اس سے وابستہ ہونے کی ضرورت ہے اور اس کی بنیاد ڈالنے والے اور آرٹسٹس کا حلقہ تیار کرنے والے طور پر یہ بات میرے لئے زیادہ اہم ہے ۔" سیزن 14 کے گیت محرم میں پروڈکشن ڈیزائنر ہاشم علی نے چاند اور چکور کے گہرے رشتے کو وژیول مناظر سے آشکار کیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یوکرین: خارکیئو پر حملوں میں شدت سے انسانی امدادی ضروریات میں اضافہ
-
طویل خطرناک راستے لیکن مہاجرت خوشحالی کا سبب بھی
-
قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے روف حسن حالت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل
-
رواں سال عالمی سیاحت میں اضافے کی امید، یو این ٹورازم
-
وقت آگیا ہے کہ ملک کو اس نہج سے نکالنے کیلئے ہمیں بہت سی باتیں کرنا پڑیں گی
-
بانی پی ٹی آئی نے دبئی لیکس میں شامل افراد کی منی ٹریل کا مطالبہ کیا ہے، بیرسٹر گوہر
-
چند افراد آئینی حدود کو پار کر رہے ہیں، اسد قیصر
-
شہبازشریف (کل) صدرابراہیم رئیسی کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے ایران روانہ ہوں گے
-
راؤف حسن پر بلیڈ سے ان کی گردن کاٹنے کیلئے حملہ کیا گیا
-
پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو تجارتی اور ٹرانزٹ مرکز فراہم کرنے کی پیشکش
-
طالبان کو قطر میں یو این نمائندوں کے اجلاس میں شرکت کی دعوت
-
رئوف حسن کے ساتھ اگرکوئی واقعہ پیش آیا ہےتو وہ اس کی رپورٹ درج کرائیں، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، اعظم نذیرتارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.