’یہ رات بھیگی بھیگی‘ گاکر عمران عباس کا لتا منگیشکر کو خراج عقیدت

منگل 8 فروری 2022 17:05

’یہ رات بھیگی بھیگی‘ گاکر عمران عباس کا لتا منگیشکر کو خراج عقیدت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2022ء) پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبولیت کے حامل اداکار عمران عباس نے لیجنڈری اداکارہ لتا منگیشکر کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔عمران عباس نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں اداکار فلم’چوری چوری‘کا مشہور گانا ’یہ رات بھیگی بھیگی‘ گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اٴْنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’پیش ہے فلم(چوری چوری) سے ایک گانا جوکہ لتا منگیشکر اور منا ڈے نے گایا تھا‘۔1956 کی فلم’چوری چوری‘ کا یہ گانا گلوکارہ کے مقبول ترین گانوں میں شامل ہے۔

وقت اشاعت : 08/02/2022 - 17:05:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :