فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے بلا تعطل فلمیں بننی چاہئیں ‘ جاوید شیخ

فلم کی کہانی ،میوزک اوراداکاروں کی پرفارمنس اہمیت کی حامل ہوتی ہے

جمعرات 10 فروری 2022 11:15

فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے بلا تعطل فلمیں بننی چاہئیں ‘ جاوید شیخ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2022ء) سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے بلا تعطل فلمیں بننی چاہئیںاور ان کا معیار مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ فلم انڈسٹری میں آنے والے نئے ڈائریکٹر زاپنی طرف سے اچھی کوششیں کر رہے ہیں مگر انہیں اپنے کام میں پختگی لانے کے لئے سینئر ہدایتکاروں سے سیکھنا ہوگا جس کے لئے وقت درکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی ،میوزک اوراداکاروں کی پرفارمنس اہمیت کی حامل ہوتی ہے لیکن سب سے بنیادی کام کپتان کا ہوتا ہے جو تجربہ کار ہدایتکار ہی سر انجام دے سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے بلا تعطل فلمیں بننی چاہئیں جس سے ہمیں اپنی انڈسٹری کو مضبوط بنیاد فراہم کرنے میں مدد ملے گی ۔
وقت اشاعت : 10/02/2022 - 11:15:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :