شازیہ منظور کے سٹیج پر لڑکھڑانے کی ویڈیو وائرل

جمعرات 17 مارچ 2022 17:08

شازیہ منظور کے سٹیج پر لڑکھڑانے کی ویڈیو وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2022ء) اداکارہ علیزے شاہ اور میزبان جگن کاظم کے لائیو شوز میں گرنے کے بعد گلوکارہ شازیہ منظور سٹیج پر لڑ کھڑا گئیں۔سوشل میڈیاپر شازیہ منظور کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں فوٹوسیشن کے دوران ٹک ٹاکر جنت مرزا کی جانب جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں شازیہ جیسے ہی جنت کے پاس پہنچتی ہیں تو بظاہر توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے لڑکھڑا جاتی ہیں لیکن جنت مرزا انہیں فوراً سنبھال لیتی ہیں۔بعد ازاں شازیہ نے کہا کہ’ آج تو میں خود گرنے لگی تھیں اچھے بھلے لوگوں کو گراکر‘۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ شازیہ منظور جان بوجھ کر اسٹیج پر لڑ کھڑائیں ہیں۔

وقت اشاعت : 17/03/2022 - 17:08:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :