رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اپریل میں شادی کرینگے

جمعہ 25 مارچ 2022 16:41

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اپریل میں شادی کرینگے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2022ء) بھارتی چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ اگلے ماہ اپریل میں شادی کرنیوالے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ویب سائٹس کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور کو بھارتی معروف فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کے پاس جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جبکہ اس ڈیزائنر کو رنبیر کپور کے گھر بھی آتے جاتے دیکھا جا چکا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکتوبر 2022ء میں شادی کا اعلان کرنیوالی یہ جوڑی جلد ہی اپریل کے وسط میں شادی کا ارادہ رکھتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپریل میں شادی کرنے کیلئے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی جانب سے اپنی فلموں کی تاریخوں میں سے چھٹیوں کیلئے دن نکالے جانے سے متعلق ڈائریکٹرز سے بات چیت بھی چل رہی ہے۔
وقت اشاعت : 25/03/2022 - 16:41:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :