’’صنف آہن‘ ‘کا سین وائرل ہونے کے بعد شہریار منور اور سائرہ یوسف کی تعریفیں

’صنف آہن‘ ‘کو گزشتہ برس نشر کیا جا چکا ہے اور اب تک اس کی ڈیڑھ درجن سے زائد قسطیں دکھائی جا چکی ہیں

بدھ 6 اپریل 2022 14:41

’’صنف آہن‘ ‘کا سین وائرل ہونے کے بعد شہریار منور اور سائرہ یوسف کی تعریفیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2022ء) میگا کاسٹ پر مبنی فوجی ڈرامے ’صنف آہن‘ کی حال ہی میں نشر ہونے والی 19 ویں قسط کے ایک سین کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکارہ سائرہ یوسف اور شہریار منور کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔’صنف آہن‘ کو گزشتہ برس نشر کیا جا چکا ہے اور اب تک اس کی ڈیڑھ درجن سے زائد قسطیں دکھائی جا چکی ہیں۔

حال ہی میں اس کی 19 ویں قسط نشر کی گئی، جس کے ایک سین کی کلپ وائرل ہونے کے بعد ڈرامے کے اداکاروں کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔ڈرامے کی وائرل ہونے والی کلپ میں سائرہ یوسف کو اپنے سابق بوائے فرینڈ کو بلاکر ان سے موبائل مانگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔سین میں دکھایا گیا ہے کہ سائرہ یوسف فوج میں جانے کے بعد بوائے فرینڈ کی جانب سے تصویر وائرل کیے جانے پر ان سے تعلقات ختم کردیتی ہیں اور ان سے موبائل مانگتی ہیں، تاکہ وہ اس میں موجود اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ منظر میں سائرہ یوسف اپنے بوائے فرینڈ کو بتاتی سنائی دیتی ہیں کہ فوج میں جانے اور وردی پہننے کے بعد ان کی اہمیت تبدیل ہوگئی ہے اور اب وہ پہلے جیسی غیر اہم نہیں رہی۔سین میں دکھایا گیا ہے کہ سائرہ یوسف کے ایسے رویے پر ان کے بوائے فرینڈ ان کے ساتھ نامناسب لہجے میں بات کرتے ہوئے انہیں یاد دلاتے ہیں کہ فوجی وردی پہننے سے ان کی اہمیت تبدیل نہیں ہوئی اور وہ ان کے لیے ویسی ہی ہیں، جس پر بوائے فرینڈ انہیں موبائل دینے سے انکار کرنے کے بعد اٹھ کر چلے جاتے ہیں۔وائرل ہونے والے سین کے مطابق بوائے فرینڈ کی جانب سے موبائل فون نہ دیے جانے کے بعد اچانک وہاں شہریار منور آجاتے ہیں جو کہ ڈرامے میں کپتان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 06/04/2022 - 14:41:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :