سب سے پہلے احد رضا میر نے میری بیٹی کا انٹرویو لیا ہے، سارہ خان

پیر 11 اپریل 2022 17:08

سب سے پہلے احد رضا میر نے میری بیٹی کا انٹرویو لیا ہے، سارہ خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2022ء) معروف اداکارہ سارہ خان کی بیٹی عالیانہ فلک کا سب سے پہلے اداکار احد رضا میر کی جانب سے انٹرویو لیا گیا ہے۔ سارہ خان کی جانب سے حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بطور سیلیبرٹی کی بیٹی، عالیانہ خان کا پہلا انٹرویو ہو بھی چکا ہے۔سارہ خان نے بتایا کہ ایک بار احد رضا میر نے اٴْن سے کہا کہ وہ میزبان بن کر سب سے پہلے میری بیٹی عالیانہ کا انٹرویو کرنا چاہیں گے۔

(جاری ہے)

سارہ خان نے بتایا کہ انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے عالیانہ اور احد رضا میر کی بات بھی کروائی تھی، بطور میزبان احد رضا میر نے عالیانہ فلک سے انٹرویو کے دوران پوچھا کہ ماما اٴْن کا کیسا خیال رکھتی ہیں ۔سارہ خان نے کہا کہ اداکارہ رمشا خان بھی اٴْن کی بیٹی عالیانہ سے بے حد محبت کرتی ہیں، وہ عالیانہ سے ویڈیو کال پر بات کرنا یا ڈرامہ سیٹ پر اٴْس کے ساتھ کھیلنا بہت پسند کرتی ہیں۔انٹرویو کے دوران سارہ خان نے اپنے اور شوہر، گلوکار فلک شبیر سے متعلق بھی بات کی۔سارہ خان نے کہا کہ وہ 100 دن میں 100 طرح کے مختلف ناشتے بنا سکتی ہیں اور اٴْن کی یہ بات فلک شبیر کو بے حد پسند ہے۔
وقت اشاعت : 11/04/2022 - 17:08:18

Rlated Stars :