شاہ رخ کی اپنے بچوں کے ساتھ گاڑی ڈرائیو کرنے کی تصاویر وائرل

فرنٹ سیٹ پران کی بیٹی سوہانا بیٹھی ہیں جبکہ ان کی گود میں چھوٹا بھائی ابرام خان بھی بیٹھا ہوا ہے

منگل 12 اپریل 2022 11:05

شاہ رخ کی اپنے بچوں کے ساتھ گاڑی ڈرائیو کرنے کی تصاویر وائرل
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2022ء) بالی وڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی اپنی بیٹی سوہانا خان اورچھوٹے بیٹے ابرام کے ساتھ گاڑی میں گھومنے کی تصاویرسوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں۔سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی تصاویرمیں شاہ رخ خان کوگاڑی چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

شاہ رخ کے ساتھ فرنٹ سیٹ پران کی بیٹی سوہانا بیٹھی نظرآرہی ہیں جبکہ ان کی گود میں چھوٹا بھائی ابرام خان بھی بیٹھا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے شاہ رخ خان کومحبت اورخیال کرنے والا والد قراردیتے ہوئے تصاویرکے لئے پسندیدگی کا اظہارکیا اورکہا کہ شاہ رخ خان حقیقی معنوں میں دلوں کے بادشاہ ہیں۔شاہ رخ خان حال ہی میں اپنی آنے والی فلم ’پٹھان ‘ کی شوٹنگ مکمل کرکے اسپین سے واپس بھارت لوٹے ہیں۔
وقت اشاعت : 12/04/2022 - 11:05:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :