کیارا ایڈوانی نے کرن جوہر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

بطور اداکارہ جب انڈسٹری میں جگہ بنانے کی جدوجہد کررہی تھی تو ڈیزائنرز تک نے مسترد کردیا تھا مگر کرن جوہر نے سپورٹ کیا، ان پر اقربا پروری کے الزامات غلط ہیں، اداکارہ

ہفتہ 14 مئی 2022 12:33

کیارا ایڈوانی نے کرن جوہر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2022ء) بالی ووڈ کی نوجوان اور خوبرو اداکارہ کیارا ایڈوانی نے کہا ہے کرن جوہر پر یہ الزام سراسر غلط ہے کہ وہ ہندی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کے مرتکب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کرن جوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ تو بالی ووڈ میں نئے آنے والے اسٹارز کی کافی مدد کرتے ہیں، اس حوالے سے کیارا نے اپنے کیریئر کے حوالے سے بتایا کہ جب وہ بطور اداکارہ انڈسٹری میں جگہ بنانے کی جدوجہد کررہی تھیں تو انہیں ڈیزائنرز تک نے مسترد کردیا تھا لیکن کرن جوہر نے انہیں سپورٹ کیا۔

ایک انٹرویو میں کیارا ایڈوانی بتایا کہ کرن جوہر پر آج اقربا پروری کے حوالے سے تنقید کی جارہی ہے لیکن انہوں نے میری مدد کی اور ایسا اس وقت کیا جب میری کوئی حیثیت نہیں تھی۔ انہوں کہا کہ کرن جوہر اور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا بے غرضی کے ساتھ نئے لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 14/05/2022 - 12:33:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :