بچپن میں رقم نہ ہونے پر ادھار چاکلیٹ لیتا تھا، اداکار زید خان

42 سالہ زید خان ان دنوں فلمی دنیا میں اپنی واپسی کی تیاریاں کررہے ہیں

بدھ 18 مئی 2022 11:40

بچپن میں رقم نہ ہونے پر ادھار چاکلیٹ لیتا تھا، اداکار زید خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) بالی ووڈ اداکار زید خان نے ممبئی کے علاقے جوہو مارکیٹ سے وابستہ اپنی یادوں کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ان کے پاس پیسے نہیں ہوا کرتے تھے تو وہ جوہو کے انکل اور آنٹیوں سے چاکلیٹ ادھار لے لیا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

2003 کی فلم چرا لیا ہے تم نے، سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کرنے والے زید خان نے اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر حال ہی میں شوٹ کی گئیں اپنی متعدد تصاویر شیئر کیں اور اس زمانے کو یاد کیا جب لوگ بھروسے اور نیک نیتی پر زندگی گزارتے تھے۔

اداکار سنجے خان کا بیٹا اور فیروز خان کا بھتیجا اور مقامی ہونے کی وجہ سے جوہو کے تمام کریانہ اسٹورز کے مالکان انہیں جانتے اور ان سمیت تمام بچوں کی شرارتوں سے آگاہ تھے، تاہم اس سب کے باوجود وہ ہم سے شفقت کا سلوک بھی کرتے تھے۔واضح رہے کہ 42 سالہ زید خان ان دنوں فلمی دنیا میں اپنی واپسی کی تیاریاں کررہے ہیں، اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنے جسمانی خدوخال کو بھی متاثر کن حد تبدیل کیا ہے۔انہیں آخری بار ٹی وی شو حاصل میں شریک اداکار وٹسل سیٹھ اور نکیتا دتہ کے ساتھ دیکھا گیا۔
وقت اشاعت : 18/05/2022 - 11:40:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :