بالی وڈ کنگ خان جیا بچن سے ناراض ہو گئے

اتوار 9 نومبر 2014 16:15

بالی وڈ کنگ خان جیا بچن سے ناراض ہو گئے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9نومبر۔2014ء) باکس آفس میں تہلکہ مچا دینے والی فلم ہیپی نیوائیر کو احمقانہ قرار دینے پر بالی وڈ کنگ خان جیا بچن سے ناراض ہو گئے۔جیا بچن نے شاہ رخ خان کو ناراض کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ممبئی میں ہونے والی ایک تقریب میں اداکارہ نے ہیپی نیو ائیر کی کہانی کو احمقانہ کہہ دیا تھا۔ جیا نے اپنے بیٹے ابھیشک کے ساتھ ساتھ شارخ کو بھی سنائیں تھیں۔ شاہ رخ تک جب جیا بچن کی بات پہنچی تو انہوں نے برا مان لیا اور جیا جی سے روٹھ گئے۔ تاہم بگ بی بیچ بچاوٴ کرانے کود پڑے ہیں۔ بگ بی نے شاہ رخ سے متعلق اپنی اہلیہ کے بیان کی پر ان سے معافی مانگی ہے

وقت اشاعت : 09/11/2014 - 16:15:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :