ڈرامہ عہد وفاکے سیٹ پر کامیڈین سلیم آفریدی کی سالگرہ

لیجینڈ اداکار قوی خان نے سالگرہ کا کیٹ کاٹا،فنکاروں کی مبارکباد

جمعرات 11 اگست 2022 18:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) یوم آزادی پر پاکستان ٹیلیویژن سے پیش ہونے والے ڈرامے عہد وفاکے سیٹ پر ملک کے معروف کامیڈین سلیم آفریدی کی سالگرہ منائی گئی، اس موقع پر لیجنڈ اداکار محمدقوی خان نے سلیم آفریدی کی سالگرہ کا کیک کاٹا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی کراچی کی جانب سے 14اگست یوم آزادی کی مناسبت سے تیارکئے جانے والے خصوصی کھیل عہدوفاکی ریکارڈنگ کے موقع پر فنکاروں نے سلیم آفریدی کی سالگرہ منائی، اس موقع پر معروف سینئر فنکار محمدقوی خان نے سلیم آفریدی کو ان کی سالگرہ پر کیک کھلایااور مبارکباد دی۔

سلیم آفریدی نے کہاکہ یہ میرے لئے بڑی خوشی کی بات ہے کہ مجھ کو سینئر اداکار قوی خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملاجو کہ ہم سب کے لئے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں، آج میرے بہت خوشی کا لمحہ ہے کہ انہوں نے مجھے میری سالگرہ کا کیک کھلایا۔انہوں نے کہاکہ سیٹ پر موجود دیگر فنکاروں کا بھی شکریہ اداکرتاہوں جو میری خوشی میں شریک ہوئے۔
وقت اشاعت : 11/08/2022 - 18:58:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :