بھارتی فلم حیدر کی پاکستانی سینماؤں میں نمائش کیخلاف درخواست مسترد

بدھ 12 نومبر 2014 22:29

بھارتی فلم حیدر کی پاکستانی سینماؤں میں نمائش کیخلاف درخواست مسترد

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی فلم حیدر کی پاکستانی سینماؤں میں نمائش کیخلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ درخواست گزار کو فلم پر اعتراض ہے تو وہ پہلے فلم سنسر بورڈ جائے ، لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری افتخاری احمد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بھارت فلموں کے ذریعے پاکستان کے خلاف نفرت پھیلا رہا ہے جبکہ پاک فوج کیخلاف بھی بھارتی فلموں کے ذریعے نفرت پھیلائی جا رہی ہے، انہوں نے بتایا کہ بھارتی فلم حیدرمیں پاکستان کے دو قومی نظریے کے خلاف بات کی گئی ہے اور اس فلم کے بعض حصے انتہائی قابل اعتراض ہیں جس سے نوجوان نسل پر برا اثرپڑے گا، پاکستان فلم سنسر بورڈ نے سکریننگ کئے بغیر ہی بھارتی فلم حیدر کو پاکستانی سینماؤں میں نمائش کی اجازت دیدی ہے ، انہوں نے استدعا کی کہ بھارتی فلم حیدر کی پاکستانی سینماؤں میں نمائش روکنے کا حکم دے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت بھارتی فلم کیخلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو فلم پر اعتراض ہے تو وہ پہلے فلم سنسر بورڈ جائے ۔

وقت اشاعت : 12/11/2014 - 22:29:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :