ہالی ووڈ‘ تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم " پینگوئنس آف مڈ غاسکر"کا نیا کلپ جاری

اتوار 23 نومبر 2014 13:33

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء) ہالی ووڈ کی ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور امریکن تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم پینگوئنس آف مڈغاسکر کا نیا کلپ جاری کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

سائمن جے اسمتھ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی شرارتی اور نٹ کھٹ پینگوئنس کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بقاء کی جنگ لڑتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ڈریم ورکس اینیمیشن کے بینر تلے بننے والی یہ فلم26 نومبر کو دنیا بھر میں سینماؤں پر ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 23/11/2014 - 13:33:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :