کلاسک ہالی ووڈ فلم کے آخری اداکار مکی کون 90 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

ہفتہ 26 نومبر 2022 12:06

کلاسک ہالی ووڈ فلم کے آخری اداکار مکی کون 90 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2022ء) 1939ء کی مشہور زمانہ کلاسک ہالی ووڈ فلم ’گون ود دا ونڈ‘کے اداکار مکی کون 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔مکی کون اس فلم کے واحد اداکار تھے جو اب تک حیات تھے لیکن آج فلوریڈا میں ان کا انتقال ہوگیا۔

(جاری ہے)

ورائٹی میگزین کے مطابق کون نے کلاسک فلم میں بیو ولکیس کا کردار ادا کیا تھا جو لیزلی ہاورڈ اور اولیویا ہاویلینڈ کا بیٹا تھا۔

2020 میں اولیویا کی وفات کے بعد مکی کون اس فلم کے واحد اداکار تھے جو حیات تھے۔مکی کون نے زیادہ تر الفریڈ ہچکوک کی فلموں میں اداکاری کی تھی اور 1957میں فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔وہ 21ستمبر 1932کو الینائے میں پیدا ہوئے تھے، 1951 میں انہوں نے امریکی بحریہ میں ایئرکرافٹ الیکٹریشن کے طور پر ملازمت اختیار کی۔
وقت اشاعت : 26/11/2022 - 12:06:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :