فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ آسٹریلیا میں ریلیز

جمعہ 27 جنوری 2023 20:53

فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ آسٹریلیا میں ریلیز
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2023ء) پاکستان شوبز اندسٹری کی خوب رو اداکارہ سجل علی کی پہلی بین الاقوامی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ کو آسٹریلیا میں ریلیز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیکھر کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی اس کلاسک رومانٹک کامیڈی فلم کو دنیا بھر میں مرحلہ وار پیش کیا جائے گا۔تاہم جمائما گولڈ اسمتھ کی اس فلم کا پریمیئر 24 جنوری کو سڈنی میں ہوا اور اسے آسٹریلیا بھر کے سنیما گھروں میں پیش کردیا گیا۔واضح رہے کہ اس فلم کو 24 فروری 2023 کو برطانیہ کے سنیما گھروں میں پیش کیا جائے گا جبکہ پاکستان میں یہ فلم مارچ کے پہلے ہفتے میں ریلیز کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 27/01/2023 - 20:53:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :