معیار ی اور بامقصد فلموں کی تخلیق کے ذریعے ہی فلمی انڈسٹری کے بحران پرقابو پا یا جا سکتا ہے،اس کے لئے ضروری ہے کہ نت نئے موضوعات پرمعیاری اور با مقصد فلمیں بنائی جائیں او رسینئر فنکاروں کیساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کی بھی حوصلہ افزائی کی جا ئے۔ باﺅ اصغر علی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 6 فروری 2023 14:43

معیار ی اور بامقصد فلموں کی تخلیق کے ذریعے ہی فلمی انڈسٹری کے بحران پرقابو پا یا جا سکتا ہے،اس کے لئے ضروری ہے کہ نت نئے موضوعات پرمعیاری اور با مقصد فلمیں بنائی جائیں او رسینئر فنکاروں کیساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کی بھی حوصلہ افزائی کی جا ئے۔ باﺅ اصغر علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری2023ء) معیار ی اور بامقصد فلموں کی تخلیق کے ذریعے ہی فلمی انڈسٹری کے بحران پرقابو پا یا جا سکتا ہے،اس کے لئے ضروری ہے کہ نت نئے موضوعات پرمعیاری اور با مقصد فلمیں بنائی جائیں او رسینئر فنکاروں کیساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کی بھی حوصلہ افزائی کی جا ئے۔

(جاری ہے)

ان کیالات کا اظہار معروف پروڈیوسر و شاعر باﺅ اصغر علی نے ایک انٹرویو کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ ویسے بھی اب زمانہ او روقت بدل چکا ہے،صرف معیاری اور اچھی میوزیکل فلمیں ہی شائقین کو کو دوبارہ سینما گھروں تک لاسکتی ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک میں حکومتیں اپنی فلم انڈسٹری کو بہت زیادہ سپورٹ کرتی ہیںاسی لئے وہاںکی فلمیں ہمیشہ کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہیں۔فلم انڈسٹری کی دوبارہ بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پرفوری اقدامات نا گزیر ہیں تاکہ انڈسٹری دوبارہ اپنے پاﺅ ںپر کھڑی ہو سکے۔
 
وقت اشاعت : 06/02/2023 - 14:43:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :