ہارر کامیڈی فلم بھول بھولیاں تھری آئندہ سال سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 2 مارچ 2023 20:12

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2023ء) بالی ووڈ کی مشہور ہارر کامیڈی فلم بھول بھولیاں تھری کی ریلیز کا اعلان کر دیا گیا۔ اکشے کمار کی مشہور ہارر کامیڈی فلم بھول بھولیاں کی سیکوئل بھول بھولیاں ٹو کے بعد اب اس فرنچائز کی تیسری فلم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔بھول بھولیاں ٹو سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار کارتک آریان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کے تیسرے حصے کا پہلا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے اس کی ریلیز کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہارر کامیڈی سے بھرپور فلم سال 2024 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی جبکہ اس کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پروڈیوسرز کرشن کمار اور بھوشن کمار کی جانب سے پیش کی جانے والی اس فلم کی ہدایتکاری ایک مرتبہ پھر انیس بزمی کریں گے۔ کارتک آریان فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے تاہم ابھی فلم کی ہیروئن اور دیگر کاسٹ کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی گئی۔ واضع رہے کہ گزشتہ برس ریلیز ہونے والی بھول بھولیاں ٹو بھارت سمیت دنیا بھر کے ٓآفس پر بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی جس کے بعد شائقین کو فلم کے تیسرے حصے کا بے صبری سے انتظار تھا۔
وقت اشاعت : 02/03/2023 - 20:12:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :