ا*سکرپٹ کے انتخاب کیلئے مشورہ لینے کو ترجیح دیتی ہوں: سارہ علی خان

اتوار 26 مارچ 2023 20:05

Cممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2023ء) فلم ‘کیدارناتھ’ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے پانچ سالہ شوبز کیریئر میں اسکرپٹ کے انتخاب کا طریقہ سیکھ لیا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اسکرپٹ کے انتخاب کے لیے مشورہ لینے کو ترجیح دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے جواب میں سارہ خان کا کہنا تھا کہ میں مشورے کا ہمیشہ خیر مقدم کرتی ہوں لیکن جب تک مجھے یقین نہیں آجاتا تب تک فلم سائن کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ زندگی میں میں اپنے وقت کی بہت قدر کرتی ہیں، چاہے وہ کام کا وقت ہو یا فارغ وقت۔سارہ خان کا کہنا تھا کہ اب میں ایسے کردار کرنا چاہتی ہوں جو مضحکہ خیز اور عجیب ہوں، ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہم اداکار ہیں اور ایسے لوگوں کی زندگی گزارتے ہیں جنہیں ہم نہیں جانتے۔اداکارہ اگلی بار ’گیس لائٹ‘ میں نظر آئیں گی جو 31 مارچ کو ڈزنی + ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہونے والی ہی
وقت اشاعت : 26/03/2023 - 20:05:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :