پاکستانی فلم انڈسٹری پربین الاقوامی اعزازات کی برسات

جمعہ 31 مارچ 2023 12:06

پاکستانی فلم انڈسٹری پربین الاقوامی اعزازات کی برسات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2023ء) پاکستانی فلم انڈسٹری پر بین الاقوامی اعزازات کی برسات ہوگئی، مین اسٹریم کی 2 فلموں سمیت کئی مقامی فلموں نے مسی ساگا میں منعقد ہونے والے میوزک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول (MISAFF) میں بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سرمد کھوسٹ کی فلم کملی، صائم صادق کی جوائے لینڈ اور جمائمہ خان کی تحریر کردہ اور سجل علی کی ادکاری سے مزین بین الاقوامی فلم ’واٹ لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ ‘ نے فلم فیسٹیول (MISAFF) کئی اعزازات اپنے نام کئے ۔

یہ ایوارڈز چار روزہ میوزک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں جیتے ہیں۔فیسٹیول جیوری کے اعلان کے مطابق فلم ’جوائے لینڈ‘ نے چار ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں جن میں بیسٹ انٹرنیشنل فیچر، بیسٹ اسکرین پلے، بیسٹ ساؤنڈ ڈیزائن اور بیسٹ ایکٹر شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 31/03/2023 - 12:06:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :