اداکارہ میرا رمضان المبارک میں عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، تصاویرشیئرکردیں

جمعہ 31 مارچ 2023 22:09

اداکارہ میرا رمضان المبارک میں عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، تصاویرشیئرکردیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2023ء) اداکارہ میرا نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔میرا نے انسٹاگرام پر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے عمرے کی ادائیگی پر خدا کا شکر ادا کیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے عمرے کی دوران اپنے مداحوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے سات تصاویر بھی بنوائیں جو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔میرا کو ان تصاویر میں مسجد نبویؐ میں تلاوت قرآن پاک کرتے اور مسجدنبویؐ و خانہ کعبہ کی زیارت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

وقت اشاعت : 31/03/2023 - 22:09:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :