ذ*لندن: ثناء کا فیشن میگزین کیلئے فوٹو شوٹ ، اگلے ہفتے وطن واپس آئیں گی

اتوار 4 جون 2023 18:55

گ لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2023ء) بچوں کے ہمراہ سیر و تفریح کیلئے لندن میں موجود اداکارہ ثناء نے مقامی فیشن میگزین کیلئے فوٹو شوٹ بھی کرا دیا ۔ اداکارہ ثنا ء اپنے بچوں کے ہمراہ چھٹیاں منانے کے لئے لندن گئی تھیں ۔

(جاری ہے)

ایک فیشن میگزین نے ثناء کی لندن آمد کی اطلاع پر ان سے رابطہ کر کے ان سے فوٹو شوٹ کی درخواست کی جسے ثناء نے قبول کرتے ہوئے فوٹو شوٹ کرادیا ہے ۔ ثناء نے بتایا کہ میں بچوں کے ہمراہ چھٹیاں منانے کی غرض سے آئی تھی لیکن ایک نامور فیشن میگزین کی جانب نے رابطہ کر کے فوٹو شوٹ کی درخواست کی گئی جس پر میں انکار نہیں کر سکی ۔ اداکارہ ثناء اور ان کے بچے لندن میں دو ہفتے قیام کرنے کے بعد واپس آئیں گے ۔

وقت اشاعت : 04/06/2023 - 18:55:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :