ا*شادی کے 18 سال بعد فردین خان اور نتاشا کا راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

اتوار 30 جولائی 2023 19:00

}ہالی ووڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جولائی2023ء) بالی ووڈ اداکار فردین خان اور ان کی اہلیہ نتاشا مادھونی نے شادی کے 18 سال بعد اب باقاعدہ طور پر ایک دوسرے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فردین خان اور نتاشا گزشتہ ایک سال سے علیحدہ رہ رہے تھے اور اب دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فردین خان اور ان کی اہلیہ نے ازدواجی تعلقات میں مسائل کی بنا پر علیحدہ رہنا شروع کیا تھا تاہم مسائل کے حل میں ناکامی کے باعث اب دونوں نے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں شخصیات کی جانب سے اب تک طلاق کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ ان دنوں نتاشا اپنے بچوں کے ہمراہ لندن میں مقیم ہیں جبکہ فردین خان ممبئی میں اپنی والدہ کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ فردین خان اور نتاشا کی شادی 2005ء میں ہوئی تھی اور ان کے ہاں 2013ء میں بیٹی جبکہ 2017ء میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
وقت اشاعت : 30/07/2023 - 19:00:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :