راکھی ساونت نے مسجد نبوی سے ویڈیو شیئر کردی

منگل 29 اگست 2023 11:55

راکھی ساونت نے مسجد نبوی سے ویڈیو شیئر کردی
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2023ء) بھارتی ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت کی گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جا رہی ہیں۔اب راکھی نے ایک اور ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہیں مسجد نبوی میں دیکھا جاسکتا ہے۔راکھی کی جانب سے انسٹاگرام پر یہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں مسجد نبوی کے دروازے سے لپٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

راکھی کی اس ویڈیو پر لوگوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پولیس اسٹیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران راکھی عمرے کا بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئی تھیں۔راکھی نے بتایا تھا کہ وہ اپنی بھابھی کے ساتھ عمرے پر جارہی ہیں لیکن ان کے شوہر عادل خان درانی اور ان کی دوست مل کر انہیں ٹارچر کررہے ہیں۔اس ویڈیو میں راکھی نے اپنی دوست اور شوہر عادل درانی پر اکاؤنٹ ہیک کرنے کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل راکھی نے عادل درانی کے ساتھ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، ساتھ ہی راکھی کی جانب سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہونے کی ویڈیوبھی شیئر کی گئی تھی اور نام فاطمہ رکھا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 29/08/2023 - 11:55:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :