میرا شہزادہ سلیم، ماہرہ نے شادی کی تصاویر،و یڈیو سوشل میڈیا پرشیئر کردی

بدھ 4 اکتوبر 2023 23:08

میرا شہزادہ سلیم، ماہرہ نے شادی کی تصاویر،و یڈیو سوشل میڈیا پرشیئر کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2023ء) ماہرہ خان نے شادی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ تفصیلات کے مطابق تین روز قبل رشتہ ازدواج میں بندھنے والی اداکارہ ماہرہ خان نے شادی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی ،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنے بھائی اور بیٹے کا ہاتھ تھامے سٹیج کی جانب بڑھ رہی ہیں جبکہ چند مناظر میں انہیں بیٹے کے ہمراہ خوشی و غمی کے لمحات بانٹتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے مذکورہ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے اپنے شوہر سلیم کریم کو شہزادہ سلیم سے تشبیہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ میرا شہزادہ سلیم۔

(جاری ہے)

شادی کی پر وقار و مختصر تقریب مری کے قریب واقع نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی تھی جس میں صرف عزیز و اقارب نے شرکت کی۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ماہرہ خان کو ساتھی فنکاروں اور پرستاروں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔
وقت اشاعت : 04/10/2023 - 23:08:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :