ٹک ٹاکرملک منیب علی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت،وکلاء دلائل کے لئے طلب

جمعرات 5 اکتوبر 2023 23:19

ٹک ٹاکرملک منیب علی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت،وکلاء دلائل کے لئے طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2023ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ٹک ٹاکر ملک منیب علی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وکلاء کو دلائل کے لئے طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر سماعت کی درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے۔ ملزمان سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔ عدالت درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرے۔ عدالت نے وکلاء کو حتمی دلائل کے لئے طلب کر لیا۔ عدالت نے سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

وقت اشاعت : 05/10/2023 - 23:19:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :